کراچی: اورنگی ٹاؤن میں بچوں کی سکول وین میں آگ لگ گئی

کراچی (بلال خان) اورنگی ٹاؤن کراچی میں سکول وین میں آگ لگ گئی۔ چار بچے جھلس گئے۔ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، سلنڈر دھماکا نہیں ہوا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں بچوں کی سکول وین میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وین میں 14 بچے سوار تھے۔ سکول وین میں آگ لگنے سے جھلسنے والے تمام بچے زخمی ہوئے۔ پانچ کو سول ہسپتال برن وارڈ منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چھ سال کا عارف، چھ سال کی ایمان، سات سال کا علی جان اور نو سالہ عبات حسن شامل ہیں۔ دیگر بچے معمولی زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق وین سلینڈر ٹھیک حالت میں موجود ہے، سلینڈر دھماکا نہیں تھا۔

صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے 2 دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ انھوں نے ہدایت کی ہے کہ زخمی بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اسکول وینز کی فٹنس چیک کی جائے۔ سکول وین چلنے کے قابل نہیں، اُس کا پرمٹ منسوخ کیا جائے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں