عید کا دوسرا روز، کھابوں کے شوقین لاہوریوں کا ناشتہ پوائنٹس کا رخ

لاہور (پبلک نیوز) عید کا دوسرا روز اور کھابوں کے شوقین افراد کا دیسی ناشتہ کرنے کا بھی دوسرا روز، شہری کہتے ہے دوستوں کا بھی ایک دن مقرر ہونا چاہیے۔

 

عید مل بیٹھ کر یادگار لمحات کو گزارنے کا نام دیتے شہریوں نے دوسرا دن  دوستوں کے نام کیا۔ ناشتہ پوائنٹس پر دوستوں کی محفل لگی اور اہل خانہ کے لیے بھی ناشتہ ساتھ لیجانے کی نوید سنائی۔

 

زندہ دلانِ لاہور عید سعید کا دوسرا روز خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے رشتہ داروں سے تحفے تحائف کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ دوست احباب کے ہمراہ بھرپور لاہوری ناشتہ کرنے والے باخبر رہیں کہ بسیار خوری ان کی عید کی خوشیاں ماند نا کر دیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں