وزیرخزانہ کا واشنگٹن میں ملاقاتوں کا دوسرا روز، مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال

واشنگٹن (پبلک نیوز) وزیرخزانہ اسد عمر کا واشنگٹن میں ملاقاتوں کا دوسرا روز، اہم ملاقاتیں، وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اصلاحات کی کوششوں کے ساتھ منی لانڈرنگ قانون اور نافذ کرنے والے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔

 

وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں وزارت خزانہ کے وفد کے ہمراہ واشنگٹن کا دورہ، وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی ایشیا ڈویلپمنٹ بینک کے سربراہ لیوشیکو ناکاؤ سے ملاقات ہوئی۔ وزیر خزانہ کی اے ڈی پی ٹی کے صدر کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ اور ناکاؤ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کی جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

 

سربراہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اصلاحاتی عمل کی تعریف کرتے ہوئے یشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی وفد کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے صدرہارتوگ سے بھی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں پاکستان میں ورلڈ بنک کے منصوبوں اور دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک کی سرمایہ کاری گارنٹی ایجنسی کی ٹیم کے سربراہ کے اور چیف آپریٹنگ آفیسر، ویجی اییر سے بھی ملاقات کی۔ حکومت کی نجی پالیسیوں اور عوامی نجی شراکت داری کے فریم ورک کے بارے میں مشترکہ خیالات کا جائزہ لیا گیا۔

 

وزیر خزانہ نے امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ملک کی اقتصادی صورتحال، اصلاحات کی کوششوں کے ساتھ منی لانڈرنگ قانون اور نافذ کرنے والے فریم ورک کو مضبوط بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ اور دیگرعہدیداروں سے ملاقات کی۔ سعودی وزیر خزانہ الجہانان نے سعودی معیشت کی ترقی میں اضافہ پر پاکستانی افرادی قوت کو سراہا۔ سعودی عرب میں پاکستانی تعمیراتی کارکنوں کے لئے روزگار کا مواقع بڑھانے کے وزیر خزانہ کی تجویز کی حمایت کی۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں