نٹ کھٹ پالتو جانوروں کی شرارتوں نے دھوم مچا دی

پبلک نیوز: نٹ کھٹ پالتو جانوروں کی شرارتوں نے دھوم مچا دی، اینی میٹڈ فلم 'سیکیریٹ لائف آف پیٹس2' پہلے ہفتے میں چھ ارب 88 کروڑ روپے کمائی کے ساتھ باکس آفس کی ٹاپ پوزیشن لے اُڑی۔

 

اینی میشن نے دی ایکشن کو مات، پالتو جانوروں کی شرارتیں، ڈارک فینکس کے غصے پر بھاری پڑ گئی۔ نئی اینی میٹڈ فلم 'سیکریٹ لائف آف پیٹس 2' نے ریلیز کے ابتدائی تین دن میں 6 ارب 88 کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

ایکشن سائنس فکشن فلم 'ڈارک فینکس' 4 ارب 82 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ایڈونچر فلم 'الادین' اس ہفتے 3 ارب 58 کروڑ روپے ہی کما سکی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں