بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کامیابی کا راز بتا دیا

پبلک نیوز: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔ عامر خان نے کہا وہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اورکبھی ڈرتے نہیں۔ فلموں کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں لیتے۔ فلم ہٹ ہو جائے تو منافع میں سے اپنا حصہ لے لیتے ہیں۔

بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والے ہرفن مولا اداکار عامرخان نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کسی فلم کے لیے معاوضہ نہیں لیتے لیکن اگر فلم ہٹ ہو جائے تو منافع میں سے اپنا حصہ لیتے ہیں۔

Image result for aamir khan actor

فائل فوٹو

عامر خان نے کہا ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نیا اور منفرد کیا جائے اور وہ ایسا کرنے سے ڈرتے نہیں اور یہی کامیابی کا راز ہے۔

Image result for aamir khan actor

فائل فوٹو

عامر خان کی کئی سپرہٹ فلمیں ہیں ہیں جن میں 3 ایڈیٹس، پی کے، دنگل، تارے زمین پراور دھوم 3 شامل ہیں۔ وہ آج کل اپنی نئی فلم 'ٹھگ آف ہندوستان' پر کام کر رہے ہیں جو 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Related image

فائل فوٹو

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں