نادرا میں افسران کو خفیہ ترقیاں دینے کا انکشاف

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں افسران کو خفیہ انداز ترقیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ رزلٹ ٹرانسمیشن فیل ہونے پر ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کے بجائے ترقیاں دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا میں ڈیپارٹمنٹل پروموشنز کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارہ کے افسران کو انتہانی خفیہ انداز میں ترقیاں دی گئیں۔ اعلیٰ افسران کی جانب سے اپنے من پسند لوگوں کو نوازا گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین نیب کو فوری ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم فیل ہوا۔ جس پر ایکشن لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائیاں کی جانا تھیں۔ مگر ذمہ داروں کی تحقیقات کروانے کے بجائے ان کو ترقیاں دی گئیں۔ جو ادارہ کی کارکردگی پر سوالیہ ہے۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں