کونسی حکومتی شخصیت کے پاس کتنی سکیورٹی ہے؟

لاہور (پبلک نیوز) کونسی حکومتی شخصیت کے پاس کتنی سکیورٹی ہے؟ محکمہ داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں تفصیلات پیش کردیں۔ سب سے زیادہ سکیورٹی اہلکار گورنرہاؤس میں تعینات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ سکیورٹی اہلکار گورنرہاؤس میں تعینات ہیں۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی  ذاتی رہائش گاہ پر 2 جبکہ گورنر ہاؤس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں 4 پولیس اہلکار، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر 17 اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے گھر پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے۔

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود، محمود سلطان، صوبائی وزراء یاسمین راشد، مراد راس، محمود الرشید اور اسلم اقبال کی رہائش گاہوں پر دو 2،2 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں