گوادر میں پی سی ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، سکیورٹی گارڈ شہید

گوادر(پبلک نیوز) سکیورٹی فورسز نے بزدل دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، گوادر کے پی سی ہوٹل میں تین دہشت گردوں نے گھس کر تخریب کاری کی کوشش کی، بروقت آپریشن سے ہوٹل میں موجود مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہوٹل کے سکیورٹی گارڈ نے دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پی سی ہوٹل گوادرمیں 3 دہشت گردوں نے داخلے کی کوشش کی، سکیورٹی گارڈز نے داخلی راستے پر دہشت گردوں کو روکا، دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پی سی کا سکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل میں موجود مہمانوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پہ منتقل کیا، سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر بالائی منزل تک محدود کر دیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیال اللہ لانگو کے مطابق حملہ آوروں کے داخل ہوتے ہی ہوٹل کے الارم بجا دیے گئے تھے، جس کے باعث ہوٹل میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ہوٹل میں چینی شہریوں سمیت کوئی بھی غیر ملکی شہری موجود نہیں تھا۔ وزیر اطلاعات بلوچستان ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے اطراف آبادی نہیں ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور سمندر سے یا کس راستے سے ہوٹل پہنچے ہیں۔ سکیورٹی بہت سخت ہے، سکیورٹی لیپس کہاں ہوا، تحقیقات کریں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں