الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کر دی

اسلام آباد(فوزیہ چوہدری) قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پاک فوج کے جوان انتخابی عملے کے ٹریننگ سنٹرز کی حفاظت بھی کریں گے۔

 

قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی ریزرو رکھی جائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی اسمبلی نشستوں پر انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہو گا۔

 

تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔ پاک فوج کے جوان پرنٹنگ پریس پر 5 جولائی اور پولنگ اسٹیشنز پر 18 تا 21 جولائی تک تعینات رہیں گے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی۔ ترسیل اور انتخابی نتائج کا اعلان پاک فوج کی سکیورٹی میں کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں