محرم الحرام جلوسوں کے حوالے سے اسلام آباد کا سکیورٹی پلان تیار

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) محرم الحرام کے جلوسوں کے لیے اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں نویں محرم کا جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سیکٹر جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا۔ شہر کے تمام کیمروں کے ذریعے جلوس پر مکمل نظر رکھی جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق نویں محرم مرکزی جلوس کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کر لیے گئے۔ اسلام آباد میں نویں محرم کا مرکزی جلوس، امام بارگاہ اثناء عشری سیکٹر جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے گزر کر واپس یہیں ختم ہوگا۔ جلوس کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس پر سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے مکمل نگاہ رکھی جائے گی۔

 

پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رینجرز کے جوان فرائض انجام دیں گے جو جلوس کے ساتھ چلیں گے۔ جی سکس کے علاقے میں سیکورٹی کے پیش نظر موبائل سروس صبح سے شام تک بند رہے گی۔ جلوس کے تمام علاقے کو کنٹینر اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کیا جائے گا۔ جلوس کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگ کے چھت پر پولیس فورس کے سپیشل جوان موجود ہوں گے۔

 

جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیا جائے گا۔ جلوس کے تمام راستے کو جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹ کے ذریعے سرچنگ کرائی جائے گی۔ جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہو سکیں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں