نیو ایئر نائٹ پر امن و مان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

لاہور(مرزا رمضان بیگ) نیو ایئر نائٹ پر لاہور پولیس نے امن و مان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دیں، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

نیو ایئر نائٹ پر لاہور پولیس نے امن و مان کو برقرار رکھنے کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں پرتعینات کر دیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے کہا کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہلڑبازی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر کسی بھی قسم کی سماج دشمن سرگرمی میں ملوث افرد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

 

نیو ایئر نائٹ کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے کے لئے ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا۔ ڈولفن فورس پیرو فورس کی بھی ڈیوٹیاں لگا دی گیئں۔ نیو ایئر نائٹ پر10 ہزار سے زائداہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اضافی دستے بھی الرٹ رہیں گے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز سے ضمانتی مچلکے بھی لیے جا رہے ہیں۔ بغیر سائیلنسر گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دوسری طرف منچلوں نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں