مریم نواز کے سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی

لاہور(پبلک نیوز) سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں مریم نواز کی اپنے والد نواز شریف سے ملاقات، لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی ریلوے ٹریک کے خطرناک حد تک بالکل ساتھ غلط پارک کی گئی مریم نواز کے سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

 

مریم نواز کے سکیورٹی اسکواڈ کے ڈرائیور کی نااہلی سے ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی ریلوے ٹریک کے خطرناک حد تک بالکل ساتھ غلط پارک کی گئی مریم نواز کے سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کا پچھلا حصہ جزوی طور پر تباہ ہو کر رہ گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچی، مریم نواز کے ملاقات کے لئے جیل میں چلے جانے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی ریلوے ٹریک کے انتہائی قریب کھڑی کر دی۔ ٹرین ڈرائیور کے مسلسل ہارن دینے کے باوجود گاڑی کے باہر موجود ڈرائیو کو سمجھ نہ آ سکی۔ ٹرین کے گاڑی کے ساتھ ٹکرانے پر گاڑی زوردار دھماکے سے اچھل کر کئی فٹ دور جا گری۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں