''صحت کارڈ سے 1 کروڑ 5 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے''

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کے محروم طبقات کا ہاتھ تھامنے اور انہیں معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عملی اظہار ہیں۔ صحت کارڈ سے 1 کروڑ 5 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ "صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام " وزیراعظم عمران خان کے محروم طبقات کا ہاتھ تھامنے اور انہیں معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عملی اظہار ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے 1 کروڑ 5 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔ سرکاری اسپتالوں میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اگلے دو برس کے دوران  ڈیڑھ کروڑ افراد میں کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

 

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ  کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ احساس پروگرام کا مقصد مستحق افراد کو غربت کی لکیر سے نکال کر معاشی ترقی کا حصہ بنانا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں