سینیٹ اجلاس: اپوزیشن نے حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی مسترد کر دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) اپوزیشن نے سانحہ ساہیوال کا معاملہ سینیٹ میں بھی اٹھا دیا۔ اپوزیشن نے حکومت کی بنائی گئی جےآئی ٹی مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ حکومتی سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ قاتلوں کونشان عبرت بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں رونما ہونے والی بربریت پر اپوزیشن جماعتوں نے معاملہ سینیٹ میں بھی اٹھا دیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

شیری رحمان نےحکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی مسترد کر دی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے بار بار مؤقف بدلا۔ پنجاب اور وفاقی حکومت کا مؤقف الگ الگ ہے۔

سانحہ ساہیوال پر حکومت نے 8 بار یوٹرن لیا۔ 2کروڑ امداد کا اعلان کر کے حکومت نے تسلیم کیا کہ ناحق مارے گئے۔

حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن پر پوائنٹ اسکورنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ حکومت جانبداری کی بجائے انصاف کرے۔ خاموش نہیں رہیں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں