سینیٹ اجلاس آج شام 6 بجے طلب، وفاقی بجٹ کی تحریک پیش کی جائے گی

اسلام آباد(جمشید خان) سینیٹ کا اجلاس آج شام چھ بجے ہو گا، جس میں وفاقی بجٹ کی دستاویزات پیش کی جائیں گی۔ اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا بھی اجلاس ہو گا، جس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی اور آصف علی زرداری کی گرفتاری پر احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 

سینیٹ اجلاس آج شام چھ بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں وفاقی بجٹ کی تحریک پیش کی جائے گی۔ اجلاس سے قبل چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں ہاوس بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، جس میں ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر شرکت کریں گے اور اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے امور طے کئے جائیں گے۔ سینیٹ میںمتحدہ اپوزیشن کی آج بڑی بیٹھک ہو گی۔ متحدہ اپوزیشن کا اجلاس پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی نمبر چار میں ہو گا۔

 

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتیں اکثریت میں ہونے کی وجہ سے حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ظفر الحق کریں گے۔ متحدہ اپوزیشن بجٹ اجلاس کے لئے اپنی حکمت عملی بنائے گی۔ متحدہ اپوزیشن سینیٹ میں آصف علی زرداری کی گرفتاری پر بھی احتجاج کرے گی۔ متحدہ اپوزیشن سینیٹ میں بجٹ پر تجاویز دینے کےلئے بھی لائحہ عمل تیار کرے گی، بجٹ میں ممکنہ ٹیکسوں اور مہنگائی میں اضافے پر احتجاج کے ساتھ اپوزیشن حکومت کو مختلف تجاویز بھی دے گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں