پاکستانی قوم کے جذبہ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید کی ملاقات، سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم کو ڈیم فنڈز پر بریفنگ دی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیز نے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر 9 ارب روپے اکٹھا ہو چکا ہے۔ انشاءاللہ ملک کے لیے ڈیم بنائیں گے۔ پاکستانیوں کے جذبہ کو کوئی رکاوٹ مات نہیں دے سکتی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ مہمند ڈیم کی تعمیر سے بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پاکستانی قوم کے جذبہ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ گزشتہ حکومتوں نے نئے ڈیموں کی تعمیر کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ ڈیموں کے لئے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں