افطاریاں اکھٹے کر لیں عمران خان نے ان کو این آر او نہیں دینا :سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ یہ تو کوئی خبر نہیں ہے کہ یہ لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں اور افطاری کر رہے ہیں، اگر یہ تحریک چلائیں گے تو سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

 

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ن لیگی رہنماء مریم نواز کو افطاری کی دعوت کے حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر نے کہا کہ یہ تو کوئی خبر نہیں ہے کہ یہ لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں اور افطاری کر رہے ہیں، پہلی بار نہیں، یہ ہمیشہ اپنے مفادات کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں، دونوں ایک جیسے، پالیسی ایک جیسی اور دونوں نے ہمیشہ ملک کو لوٹا ہے، دونوں نے یہاں سے دولت لوٹ کر باہر لانڈر کی ہے، دونوں پاکستان میں صرف حکومت کرنے آتے ہیں۔

 


سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اگر یہ تحریک چلائیں گے تو سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کس کے خلاف تحریک چلائیں گے، کیا یہ اپنے ہی خلاف باہر نکلیں گے، کیونکہ جو ملک کا آج حال ہے وہ ان ہی کی وجہ سے ہے۔ دس سال انہوں نے جو چارٹر آف ڈیموکریسی کیا وہ چارٹر آف کرپشن تھا، انہوں نے جس طرح سے ملک کو لوٹا ہے اس سے صرف ان کا اپنا ایک مخصوص طبقہ ہی امیر ہوا ہے، لوگ ان کے ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ نکلیں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ان کی حقیقت پتا چل چکی ہے اور لوگ ان سے دور ہو چکے ہیں، یہ دونوں پچھلے دس سال میں ملکی قرضہ 6 ہزار ارب سے بڑھا کر 30 ہزار ارب تک لے گئے ہیں، پاکستان کے سارے ادارے انہوں نے تباہ کئے، کوئی ایک ادارہ منافع تو دور کی بات بریک ایون پر بھی نہیں تھا، پاکستان کو دلدل میں دھکیل کر اب صرف یہ اپنی کرپشن بچانے کے چکر میں ہیں، یہ جتنی چاہے اکٹھے افطاریاں کر لیں عمران خان نے ان کو این آر او نہیں دینا، انہیں قوم کی لوٹی گئی دولت بہرحال واپس کرنا ہو گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں