سپریم کورٹ بار کے وکلاء کا 14جون کو احتجاج کی کال سے لاتعلقی کا اظہار

لاہور(ادریس شیخ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء نے صدر سپریم کورٹ بار کی جانب سے چودہ جون کو احتجاج کی کال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا، سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ جج ہو یا جرنیل احتساب سب کا ہونا چاہیئے۔

 

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکلاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کی احتجاج کی کال کو مسترد کرتے ہیں، سابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ اگر کسی جج پر کوئی الزام ہے تو وہ ان الزامات کا سامنا کرے، ججز وکلاء کے پیچھے اپنے آپ کو چھپانے سے گریز کریں۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل چوہدری رمضان نے کہا کہ وکلاء کے ایک گروہ کی جانب سے جج بچاؤ تحریک کا کسی صورت حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کے وکلاء عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، چودہ تاریخ کو وکلاء احتجاج کے بجائے عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر سینئر وکلاء نے چودہ تاریخ کو دی گئی احتجاج کی کال کے خلاف قرارداد بھی پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں