تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاج کو ہوا دے رہی ہے: شیری رحمان

اسلام آباد(پبلک نیوز) پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا، پیپلز پارٹی رہنماء شیری رحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کا رمضان پیکج دے کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں، حکومت کے فیصلے سے عوام پر 175 ارب روپے کا اضافی بوج پڑے گا۔

 

گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر شیری رحمان کا شدید ردعمل، پیپلز پارٹی نے گیس قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماء شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے اقدامات سے احتجاج کو ہوا دے رہی ہے۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، اس فیصلے سے عوام پر 175 ارب روپے کا اضافی بوج پڑے گا۔ مہنگائی کا رمضان پیکج دے کر کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔

 

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ غربت میں پسی ہوئی عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی، اس اضافے سے عام آدمی اور صنعت پر بہت برا اثر پڑے گا، غریب عوام کا چولہا مہنگائی سے پہلے ہی بند پڑا ہے۔ حکومت ٹیکس جمع کرنے میں ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق 600 ارب روپے کے اضافی مزید ٹیکس لگائے جائے گے، یہ حکومت عوام کو رمضان میں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، کہیں بعد میں پچھتانا نہ پڑ جائے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں