سینیٹ کا اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے ہو گا، نجی اراکین کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا

اسلام آباد(جمشید خان) ایوان بالا کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہو گا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر سوئزر لینڈ واقعہ پر قرار داد پیش کی جائے گی۔

 

سینیٹ کا اجلاس کل سہہ پہر تین بجے ہو گا، سینیٹ کے اجلاس میں نجی اراکین کا ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔ سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا سینتالیس آئٹم پر مشتمل ہو گا۔ سینیٹرعثمان کاکڑ حکومت کا بلین ٹری کا منصوبہ ایوان میں زیر بحث لانے کی تحریک پیش کریں گے، سینیٹر میر کبیر خان کی ملک میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر کام کو تیز کرنے کی تحریک بھی ایوان بالا کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

 

ملک کی معاشی صورتحال کو زیر بحث لانے کے لئے سینیٹر طلحہ کی تحریک پر بھی بحث ہو گی۔ سینیٹر ولید اقبال جیلوں میں قید دماغی مریضوں کے معاملے پر ایوان میں تحریک پیش کرے گے۔ سینیٹر سراج الحق کی نومولود بچوں کی شرح اموات میں اضافے پر بکی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ برھتی ہوئی آبادی کے مسلے پر ایوان میں سینیٹر جاوید عباسی کی تحریک پیش کریں گے۔

 

سینیٹر بحر مندسوئی نادرن کے دفتر کو اسلام آبادمنتقل کرنے کی قرارداد پیش کریں گے۔ سینیٹر میاں عتیق شیخ میڈیکل کالجوں میں اسلام آباد کے طلباء کو الگ سے کوٹہ دینے کی قرار داد بھی پیش کریں گے۔ سینیٹ اجلاس میں سوئز لینڈ مسجد سانحے پر حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ قرار داد ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے، قرار داد قائد ایوان شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کی جائے گی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں