صادق آباد: نجی بینک کی عمارت میں زور دار دھماکہ، متعدد افراد زخمی

صادق آباد(پبک نیوز) رحیم یار خان کے علاقے میں نجی بینک کی عمارت میں زور دار دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں بینک کی عمارت تباہ ہو گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں 17 افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق صادق آباد کے علاقہ میں واقع نجی بینک میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، واقعے کی ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، فوری طبی امداد کے لیے زخمی افراد کو شیخ زید اور تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

پولیس اور ریسکیوں کی جانب سے جائے امداد کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او صادق آباد کا کہنا ہے کہ فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے لیکن بظاہر یہ سلنڈر کا دھماکا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں