مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر منتخب کرنے پر پی ٹی آئی کا شدید اعتراض

اسلام آباد(پبلک نیوز) تحریک انصاف کی قیادت نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے پر شدید اعتراض اظہار کر دیا، تحریک انصاف مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

 

مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے پر تحریک انصاف کی قیادت میدان میں آگئی، مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر منتخب کرنے پر شدید اعتراض ظاہر کر دیا، تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنانے کو بذریعہ رٹ پٹیشن عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سوال اٹھا دیا، انہوں نے کہا کہ عدالت سے سزا یافتہ مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر کیسے بنایا جاسکتا ہے؟ شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے معاملے کو ہر سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

متعلقہ خبر: مسلم لیگ ن کی تنظیم نو، مریم نواز کو بھی عہدہ مل گیا

مریم نواز بھی سزا یافتہ ہیں، پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا، شاہ محمود قریشی کا مؤقف سامنے آگیا، شاہ محمود قریشی نے مؤقف اپنایا کہ عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا ہے، مریم نواز کو ریفرنس کیس میں سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے، سزا ختم نہیں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں اور وکلا سے مشاورت شروع کر دی۔ شاہ محمود قریشی کا مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور شروع کر دیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں