پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صارفین کی جانب سے شدید ردعمل

اسلام آباد(حرا مصطفی) غریب آدمی کے لیئے زندگی سہل ہونے کے بجائے کٹھن ہو گئی، تیل کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کی چیخیں نکل گئی، پٹرولیم صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت کے ناقدین، مبصرین اور عوام کی جانب سے شدید رد عمل، یکم اپریل سے پٹرولیم اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھے روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے تمام وعدے عوام کو ریلیف دینے کے سب ہوا ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک غریب آدمی کے لیئے زندگی سہل ہونے کے بجائے دن بہ دن اور کٹھن ہوتی جا رہی ہے، عام آدمی کا گزر بسر ان حالات میں مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت وقت کو عوام کی سہولت کے لیئے جلد از جلد کوئی مثبت قدم لینا ہو گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں