سندھ فوڈ اتھارٹی کے مختلف ریسٹورنٹس پر چھاپے، مضر صحت اشیا کا استعمال، 2 ہوٹل سیل

کراچی (پبلک نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی کے کراچی کے مختلف ریسٹورنٹس پر چھاپے، کھانوں میں مضرصحت اشیا کے استعمال کے باعث بہادر آباد میں 2 ریسٹورنٹس سیل کردیئے۔

 

سندھ فوڈ اتھارٹی کے کراچی کے مختلف ریسٹورنٹس پر چھاپے، کھانوں میں مضرصحت اشیا کے استعمال کے باعث بہادر آباد میں 2 ریسٹورنٹس سیل کردیئے۔ بہادر آباد، حسین آباد اور کلفٹن میں  واقع مختلف ریسٹورنٹ اور سپر مارکیٹ میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کی۔

 

چھاپے کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال اور ریسٹورنٹ میں فریزر کی ابتر صورتحال سامنے آئی۔ کھانے کی تیاری میں مضر صحت  ٹیکسٹائل کلر کا انکشاف بھی ہوا۔ جس پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے دو ریسٹورنٹ جو کہ بہادرآباد میں گولڈن ایپل اور صابر نہاری کو سیل کردیا اور مختلف ریسٹرونٹ کو دو ہفتے کی موہلت اور نوٹس جاری کردیا۔

 

سپر مارکیٹ اسٹور میں چیکنگ کے دوران ایکسپائرڈ پروڈکٹ جس میں دہی، چیس اور خشک میوہ جات وغیرہ شامل تھے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے تمام ناقص مال ضبط کرتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا اور کلر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں