شب برأت: بخشش و مغفرت اور رحمتوں، برکتوں بھری رات

اسلا آباد(پبلک نیوز) ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، شب برأت کی مناسبت سے مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔ قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، مختلف عبادت گاہوں میں خواتین کیلئے باپردہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

شب برأت رحمتوں اور برکتوں کی رات، آج شب برأت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، شب برأت کے حوالے سے مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل سجائی جائیں گی، فرزندانِ اسلام اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں گے۔ اس پاک مقدس رات کے حوالے سے خصوصی طور پر نذر و نیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

اجتماعی عبادات کے لئے مساجد، دینی مدارس اور گھروں میں خصوصی پروگرام ترتیب دیئے جائے گے، جن میں انفرادی اور اجتماعی عبادات، نوافل کی ادائیگی اور تسبیح ذکر و اذکار شامل ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کریں گے اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔ شب برأت پر ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں