اللہ کا شکر ہے ہم سرخرو ہوئے: میاں شہباز شریف

اسلام آباد (پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ اگلے مرحلے میں العزیزیہ ریفرنس اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل سنے گی۔

 

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ اگلے مرحلے میں العزیزیہ ریفرنس اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل سنے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے انصاف کی امید ہے۔

 

 

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشتگردی میں کمی آئی۔ فوجی عدالتیں بننے سے دہشتگردوں میں خوف پیدا ہوا اور دہشتگردی میں بھی کمی آئی۔ قانون کی حکمرانی کو اگے بڑھنا چاہے۔ اگلہ مرحلہ نواز شریف کی دوسری پٹیشن پر فیصلہ ہے۔ فوجی عدالتوں میں توسیع پر حکومت نے رابطہ کیا تو سوچ بچار کریں گے۔

 

نواز شریف کی حکومت نے فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ فوجی عدالتوں، ضرب عضب اور ردفساد کی وجہ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ ملٹری کورٹس جو بنی اس کا خوف پیدا ہوا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں