وزیراعظم ہاؤس کو پوسٹ گریجویٹ تعلیمی ادارہ بنانے کاحکومتی اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں، وزیر اعظم نے خود فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے اور گورنرز گورنر ہاؤسز میں نہیں رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی اس کے متعلق پریس کانفرنس ہے۔ حکومتوں کے شاہانہ طرز طریقے سے لوگ پریشان ہیں۔ اس لیے وزیر اعظم نے خود فیصلہ کیا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے، اور گورنرز گورنر ہاؤسز میں نہیں رہیں گے۔ ضروری ہے کہ حکومت کا حکمرانوں کا رہن سہن ایسا ہو کہ عوام کا پیسہ ضائع نہ ہو۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد اس وقت ایک ہزار 96کنال پر مشتمل ہے جس پر  سالانہ خرچہ 47کروڑ ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ درجہ کا تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا اس کے علاوہ وزیر اعظم ہاؤس کے پیچھے زمین پر مزید کنسٹرکشن بھی ہوگی۔

ویڈیو دیکھیں: 

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں