بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بے حد ضروری ہے: شفقت محمود

اسلام آباد(حرا مصطفیٰ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف شرح خواندگی میں اضافہ کرے گا بلکہ نوجوان نسل کی تعلیم میں دلچسپی بڑھانے کا باعث بھی بنے گا۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جیز اسمارٹ اسکول کی خصوصی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی جستجو میں جیز ہر دم اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے، اکتوبر 2017ء میں جیز کے اسمارٹ اسکول پروگرام نے اب تک شاندار کامیابی حاصل کی ہے، کامیابی کے اس جشن کو بھرپور انداز میں منانے کے لیئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بے حد ضروری ہے اور حکومتی سطح پر بھی اس سلسلے میں خاص اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عامر ابراہیم سی ای او جیز اور وی اون سی ای او ارسلہ برنز نے کہا کہ دو سال میں جیز اسمارٹ اسکول تعلیمی پلیٹ فارم میں عمدہ کارکردگی دکھا چکا ہے۔ تقریب کے اختتام پر طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، سی ای او وی اون ارسلہ برنز اور ہواوی سیف چی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

عطاء سبحانی  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں