وزیر خارجہ او آئی سی کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں آج او آئی سی کے کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہا ہوں۔ اس اجلاس میں او آئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ اجلاس اس لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اس اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہو رہا ہے اس پر بات چیت ہوگی۔ ایران کی صورتحال جس میں کشیدگی اور تناؤ بڑھ رہا ہے اس حوالے سے بھی گفتگو کا امکان ہے۔ پاکستان اس اجلاس میں اپنا نکتہ نظر پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ سائیڈ لائنز پر میری ملاقاتیں کچھ وزرائے خارجہ کے ساتھ طے ہیں۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہو گی۔ کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے جس میں کشمیر رابطہ گروپ کے ممبران اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں