کرتار پورپر گوگلی والے بیان کو بھارت نے توڑ مروڑ کرپیش کیا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پبلک بیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرتار پور پر گوگلی والے بیان کو بھارت نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ میرے تبصرے کو سکھ جذبات سے جوڑنا، جان بوجھ کر گمراہ کرنا ہے۔ میں نے بھارتی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں بات کی تھی۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور پر گوگلی پھینکی اور بھارت کو اپنے 2 وزراء یہاں بھیجنا پڑے۔ لیکن اس بیان پر بھارتی وزیر خارجہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جلی بھنی باتیں کیں۔ سشما سوراج نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان صرف گوگلی ہی  پھینکتا ہے۔ اس بیان سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہوئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وضاحت کی کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ بھارتی سازش سے ہمارے اور سکھوں کے درمیان تعلقات میں دراڑ پیدا نہیں ہوسکتی۔ وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ میرے تبصرے کو سکھ جذبات سے جوڑنا، جان بوجھ کر گمراہ کرنا ہے۔ میں نے بھارتی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں بات کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہم سکھ برادری کے جذبات کا بے حد احترام کرتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کرتار پور راہداری کھولنے کا تاریخی فیصلہ نیک نتی کے ساتھ کیا گیا اور اس پر اچھی نیت سےعملدر آمد ہوگا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں