جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے خطے میں استحکام ضروری ہے: وزیر خارجہ

بشکک (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ہم نے کرتار پور راہداری کے ذریعے 'شنگھائی اسپرٹ' کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

 

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایس سی او ملکوں کے درمیان رابطوں کا  اہم ذریعہ ہے۔ پاکستان ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے۔ مشترکہ خوشحالی کے لیے پاکستان خطے میں رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ چینی ون بیلٹ روڈ منصوبے سے خطے کے ملک قریب آئیں گے۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ہم نے کرتار پور راہداری کے ذریعے 'شنگھائی اسپرٹ' کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے کرتار پور راہداری پر کام کا آغاز کردیا ہے، بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو مذہبی مقام پر رسومات کی ادائیگی میں سہولیات مہیا ہوں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ منشیات کی پیداوار، ترسیل اور طلب کے تدارک کے لیے زیادہ مؤثر انداز میں کوششیں شروع کی جائیں، ایس سی او کا علاقائی اثر و نفوز اور تشخص بڑھ رہا ہے جس سے اربوں لوگوں کی توقعات بھی بڑھ رہی ہیں۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں