پاک، چین تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری کی بنیاد پر استوار ہیں: شاہ محمود قریشی

بیجنگ (پبلک نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چائنہ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز بیجنگ میں شرکت، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا اور بعد انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ بھی کیا اور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

 

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چائنہ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز بیجنگ میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چائینہ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں چینی اسکالرز سے خطاب بھی کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نہ صرف گہرے دوست ہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری کی بنیاد پر استوار ہیں۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرا مرحلہ کے آغاز سے پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا جواب پاکستان نے حوصلے اور بردباری سے دیا۔ پاکستان خطے میں قیام امن کا داعی ہے اور جنوبی ایشیاء میں اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بھی تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کے بعد انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ بھی کیا اور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں