چٹکی بجا کر حالات ٹھیک نہیں کر سکتے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پبلک نیوز) مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ عوام کے دن پھرتے نظر نہیں آرہے۔ خود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مایوسی کا اظہار کردیا ان کا کہنا ہے کہ چٹکی بجا کر حالات ٹھیک نہیں کر سکتے، پورس کے ہاتھی حکومت چلنے نہیں دے رہے۔

 

ہر لمحے قوم کو ایک نئی خبر گرفت میں لے لیتی ہے، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، ٹیکسوں پر ٹیکس، مہنگائی آسمانوں تک جا پہنچی ہے، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے، امن و امان نایاب ہے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت پر خوب تنقید کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک نہ ہوئے تو لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے۔ حکومتی ارسطو ڈالر کے آگے بے بس، حکومت کی اپنی عمارت لڑکھڑانے لگی۔ حالات ہیں کہ کچھوے کی رفتار سے سست بڑھ رہے ہیں، خوشحالی قریب قریب نظر نہیں آ رہی۔

 

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی چٹکی بجا کر حالات درست نہیں کر سکتا۔ حکومت اور اپوزیشن میں سانپ اور سیڑھی کا کھیل پھر سے شروع ہو چکا ہے۔ عوام کو ایک بار پھر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں