انتخابات میں ہار سے بچنے کیلئے مودی سرکار نے حدپار کر دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) مودی سرکار باز نہ آئی۔ انتخابات میں ہار سے بچنے کے لیے ہر حدپار کر لی۔ بھارت نے پاکستان میں پھر حملے کا منصوبہ بنا لیا۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر وزیر خارجہ  نے پردہ چاک کر دیا۔

 

انتخابات میں ہار سے بچنے کے لیے مودی سرکار نے ہر حد پار کر دی اور پاکستان میں پھر حملے کا منصوبہ بنا لیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کا نیا منصوبہ بنا رہا ہے۔ 16 سے 20 اپریل کے درمیان پلوامہ طرز کے واقعےکا خدشہ ہے۔

 

پاکستان نے بھارت کے گھناؤنےعزائم دنیا پر بے نقاب کر دیئے۔ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد پاکستان نے انٹیلی جنس اطلاعات کو عالمی برادری سے شیئر کر دیا۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر مسلسل بلااشتعال بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان بھر پور دفاع  کرے گا۔

 

وزیرخارجہ نے کہا پاکستان تمام مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتا ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم نظر انداز نہیں کرنی چاہیئں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں