بھارت سفارت کاری سے پاکستان کو تنہا کرنا چاہتا ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملتان (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں اتحاد بناتی رہتی ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اتحاد کیا ہے تو یہ ان کا سیاسی حق ہے۔ وزیراعظم کی اجازت سے نیشنل ایکشن پلان پر آصف زرداری اور شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔

 

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم ہمیں مکار دشمن سے مکمل چوکنا رہنا ہے، ہم اپنا دفاع کریں گے اور باوقار طریقے سےکریں گے، ہم امن کے راستے پر چلنے کو تیار ہیں، پاکستان نے پہلے بھی امن کو ترجیح دی، اب بھی دیتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی پارلیمنٹ کا یکجا ہونا ملک کے مفاد میں ہے، اپوزیشن جماعتیں آئیں، مل کر بیٹھیں، تحریری یا زبانی تجاویز دیں۔ وزیراعظم کی اجازت سے نیشنل ایکشن پلان کے معاملے پر آصف زرداری اور شہباز شریف کو خط لکھا، مجھے پورے ایوان کو بریفنگ دینے پر کوئی اعتراض نہیں اور اگر بلاول بھٹو اپنی تشویش لکھ کر بھجوائیں اور بتائیں کالعدم تنظیموں کےخلاف کیا اقدامات اٹھائیں، ان کی تجاویز کو اہمیت دیں گے، صرف بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہوتے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کئی معاملات کو سیکیورٹی کونسل میں لے جانا چاہتا ہے اور چین نے ہمارے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، چین کل بھی پاکستان کے ساتھ تھا اور آج بھی ساتھ ہے، چین پاکستان کی ضروریات کو اہمیت دیتا ہے اور دیتا رہے گا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں