بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاشی سفارتکاری کو مؤثر بنانا ہو گا: وزیر خارجہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہمیں معاشی سفارتکاری کو مؤثر بنانا ہو گا۔ نئی ویزہ پالیسی کے اجراء سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

دفتر وزارت خارجہ میں مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی کے افق پر درپیش چیلنجز اور طے شدہ اہداف پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہمیں معاشی سفارتکاری کو مؤثر بنانا ہو گا۔ کلچرل ڈپلومیسی کو بروئے کار لا کر پاکستان میں سیاحت کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔ نئی ویزہ پالیسی کے اجراء سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو واضح ہدایات دے دی گئی ہیں۔ کونسلر سیکشن کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے تاکہ عوام الناس کو کاغذات کی تصدیق میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں