کوئی ترمیم کشمیریوں کا حق خود ارادایت نہیں بدل سکتی، وزیر خارجہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت آئینی ترامیم سے عوامی رائے عامہ تبدیل نہیں کرسکتا۔ بھارت نے اقوام متحدہ میں جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی۔ ملیحہ لودھی عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گی۔ میرواعظ عمر فاروق کہہ چکے تھے کہ ترمیم کے بعد ردعمل آئے گا۔ یہ ردعمل نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ آزاد کشمیر میں بھی آئے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادایت کو کوئی ترمیم بدل نہیں سکتی۔ بھارت آئینی ترامیم سے عوامی رائےعامہ تبدیل نہیں کرسکتا۔ آج بھارت نے یہ قدم اٹھا کر مسئلہ کشمیر کو عالمی حیثیت دلا دی ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ میں جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی۔ اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کے مقاصد کیا تھے۔

 

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ہدایت کر دی ہے۔ نیویارک پہنچ کر رابطے شروع کر دیں۔ ملیحہ لودھی نیویارک پہنچ کر عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گی۔ میرواعظ عمر فاروق پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ تریم کے بھارتی اقدام کا ردعمل آئے گا۔ یہ ردعمل نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ آزاد کشمیر میں بھی آئے گا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں