بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ سوچ بچار کے بعد مشاورت سے قدم اٹھایا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور فوج میں تصادم کی اطلاعات ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ سوچ بچار کے بعد مشاورت سے قدم اٹھایا جائے گا۔ مقبوضہ وادی کی پولیس بھی تعاون کرنے سے کترا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور فوج میں تصادم کی اطلاعات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پولیس سے اسلحہ واپس لے لیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں طرح طرح کی پابندیاں لگا دی گئیں ہیں۔

 

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ باکسر عامر خان گزشتہ روز آزاد کشمیر میں لوگوں سے ملے۔ کیا بھارت باکسر عامر خان کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرا سکتا ہے؟

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں