شاہ محمود قریشی سے راحیل شریف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سابق آرمی چیف واسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے سربراہ اسلامی فوجی اتحاد جنرل(ر) راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے علاقائی امن وسلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

دوسری جانب سربراہ اسلامی فوجی اتحادجنرل(ر) راحیل شریف کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ امور، پاک سعودی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے باہمی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحادکےاقدامات سےآگاہی حاصل کی۔

 

واضح رہے کہ یہ اسلامی فوجی اتحاد 15 دسمبر 2015 کو تشکیل پایا جد میں ابتدائی طور پر 34 ممالک شریک تھے جو بعدازاں اس کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔ اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے کمانڈر پاکستان فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل (ر) راحیل شریف کو نامزد کیا گیا اور اب بھی وہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد اسلامی ممالک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں