نیشنل ایکشن پلان پر آگے بڑھنے کی سابق حکومت میں جرات نہیں تھی: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے سیاسی حصے پر آگے بڑھنے کی سابق حکومت میں جرات نہیں تھی اور نہ ہی اتنا دم خم تھا لیکن موجودہ حکومت میں نیشنل ایکشن پلان کو اس کی اصل روح کے تحت نافذ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر آگے بڑھنے کی سابق حکومت میں جرات نہیں تھی۔ مودی کی ذہنی کیفیت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی قیادت کو تیار رہنا ہوگا۔ بھارت، پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اپنی ساری کوششیں بروئے کار لا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے جس کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کو مشاورت کی دعوت دی سیاسی قیادت کا رویہ منفی نہیں تھا مگر ہچکچاہٹ تھی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں