بھارت کسی بھی وقت جارحیت کا ارتکاب کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل پاکستان نے بہت بڑا معرکہ سر کیا۔ سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی گئی۔ مودی سرکار نے نہرو کے ہندوستان کو دفن کر دیا۔ عالمی برادری کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارت کے ارادوں پر شک ہے۔ جب کو ئی سٹھیا جاتا ہے تو وہ کہا جاتا ہے جو بھارتی وزیر دفاع نے کہا۔ اپنی صفوں میں دیکھنا ہوگا کوئی میر جعفر یا میر صادق نہ ہو۔

 

دفتر خارجہ میں وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سب بڑے فورم پر اٹھایا گیا۔ کل پاکستان نے بہت بڑا معرکہ سر کیا۔ کل کے معرکے کے بعد بھارت چونک گیا۔ سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی گئی۔ سیکیورٹی کونسل کی کل بڑی حوصلہ افزا نشست ہوئی۔ مودی سرکار نے نہرو کے ہندوستان کو دفن کر دیا۔ آج نہرو کا ہندوستان نہیں مودی کا ہندوستان ہے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی وقت جارحیت کا ارتکاب کر سکتا ہے۔ ممکن ہے بھارت کوئی جھوٹا فلیگ آپریشن کرے۔ عالمی برادری کو بتانا چاہتے ہیں کہ بھارت کے ارادوں پر شک ہے۔ کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے پاکستان تیار ہے۔ وزارت خارجہ میں کشمیر سیل بنایا جا رہا ہے۔ دماغ میں جب خرابی پیدا ہو تو وہ کیا جاتا ہے جو بھارت نے 5 اگست کو کیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جب کو ئی سٹھیا جاتا ہے تو وہ کہا جاتا ہے جو بھارتی وزیر دفاع نے کہا۔ ڈیموگرافک تبدیلی سے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اپنی صفوں میں دیکھنا ہوگا کوئی میر جعفر یا میر صادق نہ ہو۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں