سانحہ ساہیوال: قصور واروں کو کٹہرے میں لا کرسزادی جائے گی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ساہیوال سانحہ نے ہر پاکستانی کو متاثر کیا۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ایسی کوئی ہدایات نہیں تھیں۔ حکومت نے سانحہ کی پرزورمذمت کی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے ساہیوال واقعہ پر کیے گئے اعتراضات اور مطالبات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بارے نامناسب الفاظ کہے گئے۔ منتخب نمائندے بارے ایسی بات کرنا پارلیمان کی توہین ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فوری ساہیوال جائے وقوعہ پر پہنچے۔ جے آئی ٹی نے 72گھنٹوں میں رپورٹ پیش کی۔ خلیل اور اس کا خاندان معصوم اور بے گناہ تھا۔ واقعہ کے حقائق چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

وزیر خارجہ نے اس دوران واضح کیا کہ قصور واروں کو کٹہرے میں لا کرسزادی جائے گی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں