بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر سے راہ فرار اختیار کیا: شاہ محمودقریشی

لندن(پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیریوں کا مقدمہ عالمی فورم پر بھرپور انداز میں اٹھا دیا، برطانوی ہاؤس آف کامنز اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

 

کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا مقدمہ پاکستان نے عالمی فورم پر بھرپور اندازمیں اٹھا دیا۔ برطانوی ہاؤس آف کامنز میں انٹرنیشنل جموں و کشمیر کانفرنس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ کانفرنس میں کشمیریوں کی سسکیوں کی آواز سن رہا ہوں، بھارت نے کشمیر میں کالا قانون نافذ کر رکھا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کشمیر ڈے پر میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ بھارت نے کانفرنس رکوانے کی کوشش کی، کانفرنس کا انعقاد کشمیریوں کی فتح ہے، بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر سے راہ فرار اختیار کیا، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

 

انٹرنیشنل جموں وکشمیر کانفرنس میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کشمیریوں کی تیسری نسل کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ کشمیر کے مسئلے کا حل فوجی طاقت سے نہیں نکل سکتا۔ کشمیر ڈے پر کشمیریوں کی انتھک جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرنے اور اظہاریکجہتی کے لئے پوری دنیا میں ریلیاں اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں