کوئی شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر تو دکھائے: خورشید شاہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا۔ حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی۔

 

اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف کے حق میں ڈٹ گئیں، اپوزیشن جماعتیں سخت رد عمل دینے کو تیار، پی پی پی کے سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر تو دکھائے۔ ماضی میں تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں رقص کرتے رہے اور ٹیبل پر کھڑے ہو جاتے تھے۔ حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا۔ اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے۔

 

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اسمبلی کو کنٹینر کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسمبلی میں بھی کنٹینر کی سیاست کر رہے ہیں۔ حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام، لڑائیوں میں اُلجھانا چاہتی ہے۔ عمران خان کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات پاکستان کی تذلیل ہے۔ وزیراعظم کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات کی ماضی میں کوئی مثال موجود نہیں، عمران خان پاکستان کی تذلیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کشکول توڑنے اور خود کشی کا اعلان کرنے والا خود آئی ایم ایف کے سامنے پیش ہوا۔ حکومت نے اسپیکر اسد قیصر کو پریشان کر دیا ہے۔ اسپیکر کو کمیٹی ارکان کی ردو بدل کا اختیار نہیں، صرف پارٹی کی درخواست پر ردو بدل کرنے کا اختیار ہے۔ ایم کیو ایم حکومت کو بلیک میل کر کے فائدہ لے گی۔ ایم کیو ایم کی تاریخ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ ایم کیو ایم کو اپوزیشن کا حصہ سمجھتے نہ سمجھیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی وجہ سے پارلیمنٹ کو چلانے کی کوشش کی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں