پاکستان نے آپریشن ضرب عضب، ردالفساد میں دہشتگردوں کا خاتمہ کیا: شاہ محمود قریشی

لاہور(سدرہ غیاث) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ہماری حکومت نے یو این جنرل اسبملی خانے امن اور ملکی دفاع بہتر انداز سے کرنے کا موقف پیش کیا۔ وزیراعظم کے نئے پاکستان کی پالیسی عالمی دنیا میں ملک کو مستحکم کیا۔

 

نجی یونیورسٹی میں کانووکیشن کے موقعہ پر شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان نے ضرب عضب اور ردالفساد میں دہشتگردوں کا خاتمہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کی پالیسی عالمی دنیا میں ملک کو مستحکم کیا۔ دنیا میں پاکستان کو بہترین اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تجارت کے ذرائع مہیا کیے جا رہے ہیں، ہم امن کے لیے مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل بھی مذاکرات سے ہی ممکن ہو گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طلبہ کو دیکھ کر ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہو گا۔ بھارت کو جواب دیا تو دنیا کو پتہ چل گیا کہ اب نیا پاکستان بن گیا بھارت کو پیغام دیتا ہوں کہ ہم امن سے رہتے ہیں لیکن ان نوجوانوں کو چھیڑنا مت، ان کے لیے جستجو لگن دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملک سے برین ڈیرن ہونے پر تشویش ہوتی ہے۔ تعلیم یافتہ افراد و نوجوان اگر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو ووٹ نہ دیتے تو میں بھی اس وقت آپ لوگوں میں اس حیثیت سے موجود نہ ہوتا۔ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے نوجوان نسل تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو نا صرف پاکستان کے سفیر بنیں بلکہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں