پاکستان افغان امن مذاکرات کرانےمیں کامیاب ہو گیا: شاہ محمود قریشی

ملتان(پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر مثالی تھا، پاکستان افغان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہو گیا، امریکا سے سودے بازی نہیں اچھا تعلق چاہتے ہیں۔ پاکستان خطے کے امن کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے تعلقات کی بحالی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا کام فریقین کو ایک میز پر لانا تھا۔ پاکستان کو کامیابی ملی۔ ہمارا مؤقف تھا کہ امن جنگ سے نہیں ہوتا، دنیا نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا۔

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کا امن ہماری بھی ضرورت ہے۔افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام خود کریں گے۔ برطانوی ایوان نمائندگان میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف رکھوں گا۔ عمران خان کی حکومت سودے بازی کرنے نہیں آئی، پاکستان کے مفاد کا سودا ماضی میں کیا نہ اب کریں گے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے تسلیم کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے ہونا چاہیے، لیکن دہرا معیار نہیں چلے گا۔ پیپلزپارٹی بھی تسلیم کرے کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین پی اے سی ہو۔ اپوزیشن کو بھی مل بیٹھنے کی دعوت دے دی اور کہا کہ اپوزیشن اپنا مؤقف ضرور پیش کرے لیکن ہلڑ بازی نہیں چلے گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں