بھارت کو تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی دعوت دیتے ہیں:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے جو ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان نے بھارت کو نیوکلیئر میزائل کے حوالے سے تجویز دے رکھی ہے۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کا اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں، لیکن بھارت کشمیریوں پرمظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت کو تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو نیوکلیئر میزائل کے حوالے سے تجویز دے رکھی ہے، تجویز کا بنیادی مقصد ہتھیاروں کی دوڑ روکنا ہے۔ ابھی تک بھارت نے اس کا جواب نہیں دیا ہے۔ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں۔ بھارت نے سے ایس 400 بیلاسٹک میزائل خطے میں عدم توازن کا باعث بنے گا۔ خطے کی اسٹریٹجک صورتحال کو عالمی برادری کو سمجھنا ہو گا۔ این ایس جی کو بھی توازن کی پالیسی اپنانا ہو گی۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتار پورراہداری کھولنے کا قدم اٹھایا۔ بھارت نے اٹاری میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کیا تھا۔ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسائل کا واحد حل مزاکرات ہی ہوا کرتے ہیں۔ بھارت کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت نہیں دے رہا۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ کسی بھی قسم کی طاقت کا استعمال خطے میں عدم استحکام پیدا کرے گا۔

 

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں