پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے: شاہ محمود قریشی

بھوربن(پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان بحران کی وجہ سے پاکستان بہت متاثر ہوا، پرامن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔ الزام تراشی کا کھیل کسی کے مفاد میں نہیں۔ افغان مسئلہ حل کرنے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

 

لاہور پراسیس نام سے افغان امن کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، افغان مسئلہ حل کرنے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پرامن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔ پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتا ہے۔ الزام تراشی کا کھیل کسی کے مفاد میں نہیں۔ دونوں ممالک کو الزام تراشی کے ماحول سے نکلنا ہو گا۔ افغان بحران کی وجہ سے پاکستان بہت متاثر ہوا۔ مشترکہ دشمن نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں۔ افغانستان کے مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں جنگ نہیں۔ افغان امن عمل کی باہمی احترام اورعدم مداخلت کی بنیاد پر حمایت کررہے ہیں۔ افغانستان اور ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ افغان امن کیلئے منعقد کانفرنس میں گلبدین حکمت یارکی سربراہی میں وفد نے شرکت کی۔ سابق وزیر دفاع وحید اللہ سبوران، سابق گورنر عزیز الدین، محمد کریم خلیل، محمد محقق ،پیر حامد گیلانی، عطاء محمد نور بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں