عوام نے تحریک انصاف کو بدعنوانی کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے: شاہ محمود قریشی

مانچسٹر(پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے، کوئی کچھ بھی کہے تحریک انصاف "نیا پاکستان "بنا کر ہی دم لے گی۔ تبدیلی اور بہتری کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مانچسٹر میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدمات کئے جا رہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، تبدیلی اور بہتری کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ نیا پاکستان بہترین طرز حکمرانی کی مثال بنے گا۔

 

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق آج بھارت میں بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، پاکستانی حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا موقف ٹھوس انداز میں پیش کیا ہے اور 19 فروری کو بھی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغام امن عمل کے حوالے سے امریکا نے بھی پاکستان کا کردار تسلیم کیا۔ عوام نے تحریک انصاف کو بدعنوانی کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے، ملک کو کرپشن سے پاک کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں