خطے، بالخصوص پاکستان کو گورننس کی بے حد ضرورت ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ متحدہ عرب امارات میں ہماری آئی ایم ایف کے سربراہ کے ساتھ میٹنگ ہو گی اور چاہتے ہیں کہ ایسی شرائط طے ہوں جن سے عوام پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔ ہمارے خطے اور بالخصوص پاکستان کو گورننس کی بے حد ضرورت ہے۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،چاہتے ہیں آئی ایم ایف سےایسی شرائط پر آگے بڑھیں جس سےعوام پر بوجھ نہ پڑے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو گورننس کی بے حد ضرورت ہے۔ ہمارے بہت سے مسائل نے بری گورننس کی وجہ سے جنم لیا، وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ اداروں کی پرفارمنس بہتر بنانے کا ماڈل لا سکیں۔

 

وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹن لگارڈ اور متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جبکہ عمران خان اپنے دورے کے دوران ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے، وزرائے خارجہ ، خزانہ، بحری امور اور مشیر تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں